پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی
خوشخبری منہگائ سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر، ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں دروبدل کا اعلان کل کیا جائے گا، اس حوالے سے اوگرا نے حکومت کو سمری بھیج دی ہے، قیمتوں کا اطلاق 16 جنوری 2024 سے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق حکومت کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے تک کمی کی تجویز ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے اضافے کا امکان ہے۔
Comments
Post a Comment