پےپال پاکستان آ رہا ہے
پاکستان کے نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈاکٹر عمرسیف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی فری لانسرز اب پے پال سے با آسانی اپنے بینک اکاؤنٹس میں رقوم وصول کر سکیں گے
پے پال بین سطح پر رقوم کی منتقلی و ادائیگی کی خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔
نگران وزیر آئی ٹی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں کہا کہ ’فری لانسرز کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا کہ پاکستان میں پے پال، سٹرائپ اور وائز نامی اداروں کو لایا جائے تاکہ وہ اپنی رقوم آسانی سے پاکستان میں وصول کر سکیں۔‘
پاکستانی فری لانسرز اور ای کامرس سے وابستہ افراد کا کافی عرصے سے دیرینہ مطالبہ تھا کہ ملک میں ترسیلات زر کو ممکن بنانے کے لیے اس کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا جائے۔
عمر سیف نے کہا کہ ’خوشخبری کی بات یہ ہے کہ پاکستانی فری لانسرز پے پال کے ذریعے پیسے وصول کر سکیں گے۔

Comments
Post a Comment